نظامت امور خارجہ

G M Malik Muhammad Mustafa Malik Directorate of Foreign Affairs Minhaj ul Quran International

اصلاح احوال، احیائے اسلام اور تجدید دین کے عظیم مشن کی داعی منہاج القرآن انٹرنیشنل نے جب دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا تو بیرون ملک مقیم مسلمانوں اور بالخصوص پاکستانیوں میں منہاج القرآن کی پر امن کاوشوں اور بین المذاہب رواداری کی بدولت اس عالمگیر تحریک کو بے حد پذیرائی ملی۔

بیرون ملک دنیا کے پانچ براعظموں میں اپنی آواز کو مؤثر انداز میں پہنچانے اور دعوتی و تنظیمی اور انتظامی امور کے لئے نظامت امور خارجہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ نظامت امور خارجہ نے عظیم مصطفوی مشن کے فروغ کے لئے بیرون ملک مکینوں سے اپنے رابطوں کو استوار کرنا شروع کیا اور آج الحمدللہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا عظیم پیغام، دعوتی اور تنظیمی نیٹ ورک دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں فروغ پاچکا ہے۔ 50 ممالک میں منہاج القرآن کی ممبر شپ جبکہ ان میں سے 45 ممالک میں 60 کمیونٹی، ایجوکیشنل اینڈ کلچرل اسلامک سنٹرز کا قیام عمل میں آچکا ہے۔ جہاں سکول، مسجد، تنظیمی دفاتر، لائبریری کتب و کیسٹ، سیل سنٹرز اور کمیونٹی ہال کی سہولتیں موجود ہیں۔

نظامت امور خارجہ بیرون ملک پھیلے اس نیٹ ورک کومنظم و مستحکم بنانے کے لئے درج ذیل امور سرانجام دیتی ہے۔

  • امت مسلمہ کے لاکھوں فرزندان و دختران کی دینی تربیت کے لئے جدید ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے دینی لٹریچر کا اہتمام کرنا اور اس لٹریچر کے ذریعے امت و عامۃ الناس کی ایسی دینی اور اخلاقی تربیت کرنا کہ وہ عالم انسانیت کے لئے امن وسکون کا پیغام بن سکیں۔
  • بیرو ن ممالک دعوت و تبلیغ کے لئے وفود تشکیل دینا۔ ان وفود میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نامور سکالرز اور پوری دنیا سے نامور علمی وادبی شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے۔
  • شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کے فرزندان ارجمند کے بین الاقوامی دعوتی، تنظیمی اور تبلیغی دورہ جات کا انتظام و انصرام کرنا بھی نظامت امور خارجہ کی ذمہ داری ہے۔
  • منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمی مراکز میں لوکل کمیونٹی کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے منہاج یونیورسٹی کے فاضلین کی تعیناتی کا عمل بھی نظامت امور خارجہ کے ذریعے ہی پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے۔ اس وقت بیرون ملک اسلامک سنٹرز میں تعینات سکالرز کی تعداد 100 سے زائد ہے۔
  • منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام اسلامک سنٹرز اور کمیونٹی سنٹرز کے قیام کے لئے عملی اقدامت اور راہنمائی بھی نظامت امور خارجہ کے ذمہ ہے۔
  • پاکستان میں قائم مختلف سفارتی مشنز کے ساتھ رابطہ کر کے ان کی شیخ الاسلام سے ملاقات کا اہتمام اور منہاج القرآن کو متعارف کروانے کی ذمہ داری بھی نظامت امور خارجہ کے ذمہ ہے۔
  • بین الاقوامی سطح پر تنظیمی و تحریکی کام کو منظم کرنے کے لئے منہاج القرآن کے دفاتر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، کیسٹس اور CDs پر مشتمل لائبریریز اور سیل سنٹرز کا قیام بھی نظامت امور خارجہ کی راہنمائی، مشاورت اور عملی معاونت کے ذریعے ہی مکمل ہوتا ہے تا کہ پوری دنیا اس علمی ذخیرہ سے فیضیاب ہو سکے۔
  • نظامت امور خارجہ بیرون ملک موجود رفقاء اراکین اور لائف ممبرز کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرتی ہے اور ان کی علمی و فکری تربیت کے لئے ان کو ماہنامہ مجلہ منہاج القرآن اور ماہنامہ دختران اسلام ارسال کئے جاتے ہیں۔
  • منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان اور دنیا بھر میں جاری منصوبہ جات کے لئے فنڈز کولیکشن بھی نظامت امور خارجہ کی ذمہ داری ہے۔

Directorate of Foreign Affairs Minhaj ul Quran International

Directorate of Foreign Affairs Minhaj ul Quran International

Directorate of Foreign Affairs Minhaj ul Quran International

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top